16 اکتوبر 2013 - 20:30
روس: ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہونی چاہیئیں

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے روسی اعلی مذاکرات کار اور اس ملک کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریا بکف نے ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے روسی اعلی مذاکرات کار اور اس ملک کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریا بکف نے ایران کے خلاف مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔  انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں جس اہم بات پر توجہ دی جارہی ہے وہ یورینیم کی افزودگی سے متعلق ایران کا حق تسلیم کئے جانے پر مبنی روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تجویز ہے اور اس حوالے سے سمجھوتہ طے پاتے ہی ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے فوری خاتمےکی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس، ان مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت اور جنیوا مذاکرات کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 

.......

/169